Advertisements
Free Business Listing
مصر کے سائنسدان کا ایک انقلابی کارنامہ، برف سے بجلی بنانے والا آلہ تیار کر لیا۔ 109

سائنس کی دنیا میں مسلم سائنسدان کا انقلابی کارنامہ، برف سے بجلی بنانے والا آلہ تیار۔

مصر کے ایک سائنسدان ڈاکٹر ماہر القادری نے ایک ایسی ایجاد کی ہے جس کی بدولت اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جا سکتی ہے۔
مصر کے سائنسدان کا ایک انقلابی کارنامہ، برف سے بجلی بنانے والا آلہ تیار کر لیا۔
مصر کے سائنسدان کا ایک انقلابی کارنامہ، برف سے بجلی بنانے والا آلہ تیار کر لیا۔
 لاس انجلس: مصر ایک سائنسدان کی جدید ایجاد جس سے سائنس کی دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا  ہے۔
اس نئی ایجاد میں ٹرائبو الیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے  یعنی جب دو مختلف مادے "میٹیریل” آپس میں ملتے ہیں تو چارج پیدا ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ برف کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب برف میں پہلے ہی سے چارج ہوتا ہے تو پھر کیوں نہ اسے مخالف چارج کے ساتھ ملا لیا جائے اور اس سے بجلی اخذ کی جائے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہر کیمیا دان اور نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ای او  ڈاکٹر ماہر القادری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی پر کبھی غور نہیں کیا گیا۔
اگرچہ اب تک بہت سے ٹرائبو الیکٹرک نینو جنریٹر  تیار ہو چکے ہیں جو بارش کے قطروں، ہلکی حرکت، ٹائروں کی رگڑ اور خاص قسم کے بورڈ پر چہل قدمی سے بھی بجلی بنا سکتے ہیں ۔ تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا ہے کہ جب ایک میٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے میٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی یعنی اسٹیٹک الیکٹرسٹی کہا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ماہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سے مادے آزمائے جن میں سیلیکون سے بنے نینو جنریٹر نے سب سے بہتر کام دکھایا، انہوں نے اس عمل کے لئے تھری دی پرنٹنک سے الیکٹروڈ تیار کئے اور انہیں خاص قسم کے جوتوں کے نیچے لگایا مگر اس سے بجلی کی بہت معمولی مقدار ہی حاصل ہو سکی۔ تاہم ٹی این جی میں شمسی پینل لگا کر اس کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ماہر القادری اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ قرہ ارض کے چار لاکھ ساٹھ کروڑ مربع کلو میٹر رقبے پر برف پڑتی ہے جس سے بہت بڑے پیمانے پر بجلی بنائی جا سکتی ہے  تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہم اتنی حد تک ضرور کامیاب ہو جائیں گے کہ ایک شخص برف پر چلتا پھرتا رہے اور اپنے موبائل فون اور دیگر دستی آلات کے لئے بجلی بنا سکے اس کے علاوہ اس ٹیکنالوجی سے موسمی آلات کو چلانے والے سٹیشنز کو بجلی دینا بھی آسان ہو گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں