Advertisements
Free Business Listing
اس سال کا سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کن ممالک میں رکھا جائے گا، 96

اس سال دنیا میں سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ کس ملک میں رکھا جائے گا اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ کیا ہو گا؟

  دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا۔
پاکستان میں روزے کا دورانیہ  15 گھنٹے سے زائد کا ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس سال کے سب سے طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیں گے جن کا دورانیہ 20 گھنٹے 45 منٹ تک ہو گا، جبکہ سب سے مختصر روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 11 گھنٹے ہو گا۔
ماہرین کے مطابق اس سال پاکستان میں سب سے طویل روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ کا ہو گا۔
آئس لینڈ میں اس سال روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ تک طویل ہو گا۔
ناروے میں اس سال رمضان کا روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ،سکاٹ لینڈ میں 18 گھنٹے 14 منٹ ،ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ،سعودی عرب میں 14 گھنٹے 37 منٹ،برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ،سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ جبکہ بھارت میں اس سال رمضان کے روزے کا ذیادہ سے ذیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 15 منٹ تک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں