Advertisements
A Cyber attack threat to whatsapp, users must update their whatsapp app for secure their mobile operating system. 74

واٹس ایپ صارفین ہوشیار رہیں، جاسوس ایپلیکیشن کے حملے سے آپ کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔ ترجمان واٹس ایپ

اسلام آباد : نیوز ڈیسک۔
واٹس ایپ پر سپائی وئیر یا جاسوس ایپ کے حملے کی وجہ سے آپ کے موبائل کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے لہذا واٹس ایپ کا نیا ورژن ڈائون لوڈ کر لیں ترجمان واٹس ایپ۔
واٹس ایپ نے اپنے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کو مطلع کیا ہے کہ اس جدید اور مشہور ایپ کو محفوظ بنانے کے لئے اس کا نیا ورژن استعمال کریں کیونکہ جاسوس ایپ کے حملے کا خطرہ موجود ہے جو کہ آپ کے موبائل اور ڈیٹا کو نقصان پہنچا سکتی  ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہو گی۔ 
واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو اس لئے بروقت اطلاع کر رہے ہیں تاکہ صارفین اس ایپ کو اپ ڈیٹ کر لیں اور اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کو حملہ آور پروگراموں سے بچا سکیں، ترجمان واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ہم ساری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور واٹس ایپ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی سائبر کمپنی  "این ایس او” نے فون کالز کی آڑ میں کئی صحافیوں اور ہیومن رائٹس کارکنان کے فون کال ہیک کرنے کے لئے ان کے فون میں جاسوس ایپ داخل کی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سائبر کمپنی نے موقف پیش کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا مقصد جرائم پیشہ اور دہشتگرد عناصر سے لڑنا ہے اور اس مقصد کے ان کی کمپنی نے حکومت سے لائسنس بھی لے رکھا ہے تاہم یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قائم  "دی سٹیزن لیب” نامی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی طرف سے سائبر حملوں کا سلسلہ اس اتوار کو شروع ہوا ہے۔
مذکورہ کمپنی پر آج سے تین سال قبل بھی عرب باشندوں کے فون کا ڈیٹا چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ، اس کمپنی کا بنایا گیا سائبر کوڈ اس قدر موثر اور خطرناک ہے کہ اگر صارف ان کی کال کا جواب نہ بھی دے پھر بھی یہ کوڈ مطلعقہ فون کو آسانی سے اپنا ہدف بنا لیتا ہے اور بعض اوقات ان کوڈز سے آنے والی کالز خود بخود کال لاگ سے ٰغائب ہو جاتی ہیں۔
اس خبر کے بعد دنیا بھر کی سائبر سکیورٹی کمپنیوں نے واٹس ایپ کو نتقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے محفوظ ترین ہونے کے دعووں پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں