Advertisements
Russia has delivered the first consignment of fighting and defense jut to Turkey. 71

شدید امریکی دبائو کے باوجود روسی دفاعی میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی ۔

انقرہ مانیٹرنگ ڈسک:۔
روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس 400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کر دی۔
بین لاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ایس 400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی باوجود اس کے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے الگ ہونے کے لئے شدید دبائو ڈالا تھا کہ اور الگ نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
روس کا کہنا ہے کہ ایس 400 میزائل کی پہلی کھیپ ترکی کے میورتد ائیر بیس پہنچا دی گئی ہے جبکہ باقی کھیپ بھی اگلے مراحل میں پہنچا دی جائے گی،
ترک وزارت دفاع کی طرف سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ روس سے ترکی پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ترکی کو یہ معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترکی باز نہ آیا اور روس سے کیا گیا معاہدہ منسوخ نہ کیا تو امریکہ ترکی سے ایف 35 اسٹیلتھ  طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردے گا جس معاہدے کے تحت امریکہ نے ترکی کے ہوا بازوں کی تربیت بھی کرنی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں