Advertisements
Free Business Listing
Termination of BA,BSC program, HEC issued notices. 113

بی اے بی ایس سی پروگرام کا خاتمہ، ایچ ای سی نے  نوٹس جاری ۔

Termination of BABSC program, HEC issued notices.

بی اے بی  ایس سی پروگرام کے خاتمے کے لئے ایچ ای سی نے حتمی نوٹس جاری کر دیا ۔ کمیشن برائے اعلی تعلیم نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی جامعات اور ان سے منسلک کالجز کو آئندہ تعلیمی سال سے دو سالہ گریجوئٹ پروگرام (بی اے بی ایس سی) ختم اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لئے حتمی نوٹس جاری کر دیا ۔

اس  کے علاوہ تعلیمی اداروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کے وہ موجودہ پروگرام کے خاتمے کے بعد سال 2020ء سے ایم اے ایم ایس سی میں داخلے نہیں دے سکتے۔  اس اقدام کے بعد بی ایس پروگرام پر عمل نہ کرنے والے ڈگری کالجز کو اپنا سیٹ اپ تبدیل کرکے نیا ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنا ہو گا ۔

ان کالجز کے پاس مجوزہ پروگرام کے لئے مطلوبہ صورت حال اور عملہ دستیاب نہیں جس سے اسٹیک ہولڈر ز کے مابین ہزاروں طالبعلموں کے مستقبل کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں ۔

ایچ ای سی کے حکم نامے کے مطابق بی اے بی ایس سی پرگرام میں 31 دسمبر 2018سے قبل داخلہ لنیے والے طالب علموں کے لئے 31 دسمبر 2020 تک اپنی ڈگری مکمل کرنے کی اجازت ہو گی ۔

ایچ ای سی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کا مقصد ہر ڈگری یافتہ طالبعلم کو سیاسی ، ثقافتی اور سماجی منظر نامے میں بھرپور طریقہ ادا کرنے کے لئے بنیادی تعلیم کے ساتھ مہارت فراہم کرنا ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں