Advertisements
Another blow to the Sharif family who was in trouble, ordered the auction of the property of Hussein Waqas Sugar Mills, owned by Nawaz Sharif's cousin. 598

مشکلات میں گھرے شریف خاندان کو ایک اور دھچکا، نواز شریف کے کزن کی ملکیت حسین وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم۔

لاہور:۔ جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب بنک کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حسین وقاص شوگر ملز کی نیلامی کا حکم جاری کر دیا، نیلامی 31 اگست کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بنک کی درخواست پر بنک ڈیفالٹر حسین وقاص شوگر ملز کے دفتر اور جائیداد کی نیلامی کا حکم جاری کیا۔

حسین وقاص شوگر ملز کا مالک سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کزن ہے ، میاں نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہیں جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف بھی مختلف کیسوں کا سامنا کر رہے  ہیں ۔

شہباز شریف کے دونوں بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی نیب کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ پہلے سے شدید مشکلات کا شکار شریف خاندان کو آئے روز نئے جھٹکے دیئے جا رہے ہیں ۔

حالیہ دنوں نواز شریف کے سپیچ رائٹر عرفان صدیقی صاحب کو بھی ایک بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس سے پتا چلتا ہے کہ حکومت احتساب کی آڑ میں ان تمام لوگوں کو ذہنی ٹارچر کر رہی ہے جو کسی نہ کسی طرح سے سابق وزیر اعظم سے جڑے تھے ۔

بہر حال احستاب ایک اچھا اور ضروری عمل ہے جو ذاتی عناد اور بغض کے بغیر بلا تعطل اور بلا تفریق جاری رہنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں