Advertisements
Free Business Listing
Occupied Kashmir: Any action against synagogues will be strongly condemned: Mirwaiz 665

مقبوضہ کشمیر: عبادتگاہوں کے خلاف کسی بھی اقدام کی سخت مذاحمت کی جائے گی: میرواعظ

(سرینگر   (کے ایم ایس)

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ علاقے کے مسلمان عبادتگاہوں کے خلاف کسی بھی اقدام اورمذہبی معاملات میں مداخلت کی سخت مذاحمت کریں گے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام میں خوف ودہشت پیدا کرنے والے سرکاری حکمناموں پر شدید تشویش کااظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اضافی فورسز کی تعیناتی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر عوام میں خوف پیدا کرنے والے سرکاری حکمناموں پرتشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری عبادتگاہوں کے خلاف کسی بھی اقدام اور مذہبی معاملات میں مداخلت کے خلاف علاقے کے تمام مسلمانوں بھر پورمذاحمت کریں گے۔

انہوں نے بھارتی حکام کو خبردارکیا کہ وہ جان بوجھ کر صورتحال کو خراب نہ کریں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں