Advertisements
Free Business Listing
army plane crash in rawalpindi more then 17 people killed in this incident. 628

پاکستان آرمی کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے قریبی گائوں میں گر کر تباہ۔ دو پائیلٹ سمیت 15 سے زائد لوگ موت کا شکار۔

راولپنڈی: جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

راولپنڈی میں آرمی ایو ایشن کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جو کہ راولپنڈی بحریہ ٹاون کے ایک قریبی گاوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو راولپنڈی نے آگ پر قابو پالیا جبکہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مرنے والوں کی تعداد اس وقت اٹھارہ بتائی جاتی ہے۔ 

ابھی تک پندرہ لاشیں ہسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

چار لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گیارہ لاشیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مرنے والے پائلٹس میں لیفٹنٹ کرنل وسیم اور لیفٹنٹ کرنل ثاقب شامل ہیں ۔

طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب کہ اچانک کسی فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکا ر ہو گیا، حادثہ ایک گاوں میں پیش آیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ذیادہ ہوئی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں