Advertisements
Prime Minister Imran Khan will request Army Chief General Qamar Bajwa to take a three-year extension in term. Sources 602

وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں تین سال توسیع لینے کی درخواست کریں گے۔ ذرائع

اسلام آ باد:۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ان دنوں میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے اہم ترین پیشرفت کی جا چکی ہے۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملکی حالات کے پیش نظر مدت  ملازمت میں توسیع لینے کی درخواست کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند روز میں عمران خان قمر باجوہ کو تین سال توسیع کی پیشکش کریں گے جس کے بعد اعلی سطحی اجلاس اور کور کمانڈر میٹنگ کے بعد  جنرل قمر باجوہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ، البتہ اس بات کا انحصار حکومت پر ہے کہ وہ عمران خان کے اس عمل کی مکمل تائید کرتی ہے یا اس سے اختلاف ۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایک منظم ادارہ ہے جہاں کسی کی اپنی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں ہوتے تاہم وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے اپنی خواہشات آرمی چیف تک پہنچا دی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سینئر صحافی روف کلاسرا نے بھی ایک پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات کافی حد تک فائنل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں