Advertisements
the-government-will-provide-ample-mandates-for-education-and-health-prime-minister-azad-kashmir-addressing-second-convocation-of-muzaffarabad-medical-college 600

حکومت تعلیم اور صحت کے لئے وافر منڈز مہیا کرے گی، وزیر اعظم آذاد کشمیر کا مظفرآباد میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب۔

مظفر آباد:۔ جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

گزشتہ روز ہونے والے مظفر آباد میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آذاد کشمیر کے میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویشن کی سہولت آذاد کشمیر میں مہیا کریں گے۔

   راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ 1947 کے بعد  آذاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آیا تب پورے آذاد کشمیر میں 52 پرائمری سکول اور ایک کالج تھا جبکہ آج آذاد کشمیر میں 5000 پرائمری سکولز ایک ہزار سے زائد مڈل سکول ایک ہزار ہائی سکولز ، کالجز یونیورسٹیاں اور تین میدیکل کالج موجود ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیلی میدیسن کا پروجیکٹ شروع کر رہی ہے۔

وزیر اعظم آذاد کشمیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹرز  کی آسامیاں مذید بڑھائیں گے تاکہ عوام کی سہولت میں بھی آسانی ہو اور دور دراز کے میڈیکل یونٹس میں بھی باقاعدہ  ڈاکٹر مہیا کئے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولت میسر آسکے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شکر گزار ہیں کہ ان کی محنت کی وجہ سے اب یہاں سے فارغ ہونے والےبچے پوری دنیا میں اس ادارے اور علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ پوسٹ گریجویشن آذادکشمیر میں کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور حکومت اور میڈیکل کالجز کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے جلد اس کام کا آغاز کیا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں