Advertisements
Indian forces kill three more Kashmiri youth in Bandi Puri area of Indian-occupied Kashmir. 733

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پوری میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

سرینگر: جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں انڈین فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا نہ رکنےوالا سلسلہ جاری  مزید تین نوجوان شہید کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بھارتی فورسز کے ایک پر تشدد آپریشن میں تین نوجوان شہید ہو گئے ۔  آخری اطلاعات کے مطابق پر تشدد آپریشن تاحال جاری ہے۔

بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے زیر کنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں مسلسل مصروف ہے جو کہ بھارت کے سیکولر ہونے کے دعوے پر ایک بد نما دھبہ ہے۔

کشمیری آئے روز قیمتی  جانیں گنوانے کے باوجود اگر بھارت کے طاقت کے زور پر تسلط کو تسلیم نہیں کر رہے تو پھر بھارت کو اپنے اس عمل پر  غور کرنا ہو گا اور اپنی اس پالیسی کو ترک کر کے مسئلہ کشمیر کی حیثیت اور کشمیریوں کو فریق تسلیم کرنا ہوگا تب ہی بھارت سمیت اس پورے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں