Advertisements
The government should end the condition of obtaining the buyer's national ID card number. Lahore Chamber of Commerce 598

حکومت خریداروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کی شرط ختم کرے۔ لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور: جموں کشمیر نیوز ٹاکس۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے خریداروں کا قومی شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کی شرط کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ اس وجہ سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

تاجران کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر الیاس حیدر، سینئر نائب صدر شہزادناصر، اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے خریداروں کا شاختی کارڈ نمبر سیلز انوائس پر درج کرنے سے  تاجروں کے لئے بہت مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اس سے تاجروں پر اضافی نوجھ پڑے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شرط سے قومی شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا بھی اندیشہ ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ تاجروں کو  پرچون کی سطح پر سیلز ٹیکس چارج کرنے پر مجبور کرنا بلا جواز ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت نے اس پالیسی کو ملتوی نہ کیا اور نرمی نہ برتی گئی تو مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑھ جائیں گی۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں