Advertisements
Financial hardship will pay to Pakistani student's university fees, the initiative of leading American singer Taylor Swift won the hearts of all. 62

مالی مشکلات سے دو چار پاکستانی طالبہ کی یونیورسٹی فیس ادا ئیگی ، معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اقدام نے سب کے دل جیت لیے۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کا تعلیمی کیرئیر مالی مشکلات کی وجہ سے خطرے میں پڑھ گیا تھا مگر دنیا میں درد دل رکھنے والے اور انسان دوست  لوگ آج بھی موجود ہیں ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مجبور طالبہ کی فیس جمع کرا کر سب کے دل جیت لیئے ۔امریکی گلوکارہ منفرد گلکاری اور بے حد حسن کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہے تاہم وہ اب ایک نیک کام کر کے ایک خوبصورت چہرے کے ساتھ ساتھ احساس دل کی مالک بھی بن گئیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ  کی اس انسان دوست اقدام کے بعد پوری دنیا میں تعریف و تحسین کی جارہی ہے  پاکستانی طالبہ عائشہ خرم مسی ساگا میں اپنے والدین کے ساتھ رئائش پذیر ہیں گزشتہ عرصے سے ان کے والدین کی مالی حالات خراب تھی جس کے باعث وہ اپنی یونیورسٹی فیس ادا کرنے سے محروم ہو گئی تھئ  عائشہ خرم نے حالات خراب ہونے کی وجہ سے اس کے دوستوں نے اس کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پہ مدد کی اپیل کی تھی ۔

اس اپیل کے بعد انسانیت سے محبت کرنے والی درد انسانیت رکھنے والی امریکی گلوکارہ گھنٹوں میں ہی عائشہ کو مثبت جواب دے کر دنیا لے دل جیت لئے ۔عائشہ نے بتایا کہ اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی جانب سے مالی مدد پر مبنی یہ پیغام پڑھ کر ساری رات سوئی نہیں کیونکہ یہ ایسا واقع تھا جسکے خواب کا وہ تصور ہی نہیں کر سکتی تھی ۔عائشہ خرم ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مدد کا اسکرین شارٹ بھی اپنے انسٹاگرام پر بی پوسٹ کیا ہے جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی  عائشہ نے گزشتہ برس ٹیلر سے اس وقت ملاقات کی تھی  جب وہ ٹورنٹو کے دورے پہ آئی تھی  اس ملاقات میں گلوکارہ نے عائشہ کو اپنی سب سے بڑی مداح قرار دیا تھا عائشہ کا کہنا ہے یہ واقع اس کی زندگی کا حسین ترین دی بن گیا۔

عائشہ نے ٹیلر کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ٹیلر کے اس عمل کو پوری دنیا نے تعریف کی اور وہ حسین چہرے کے ساتھ ساتھ انسان دوست اور احساس دل کی مالک بن گئی ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں