Advertisements
China has announced the largest grant for Pakistan 84

چین نے پاکستان کے لیے اب تک کی سب سے بڑی گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد۔

23 اگست 2019 چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کے چین سماجی شعبے کے منصوبوں کے لئے گرانٹ فراہم کرے گا سی پیک کے منصوبوں کے بعد سماجی شعبے ترجیحات پر ہوں گے پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لئے ٹیکنالوجی میں تعاون اور صنعتی ترجیحات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی امور محمد حماد اظہر سے پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت سے وفاقی  وزیر کو آگاہ کیا ۔۔ انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے حوالہ سے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا وفاقی وزرا برائے اقتصادی امور کی تقرری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کے سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں سماجی واقتصادی شعبہ کے منصوبے ترجیحات پر ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا کے سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے حکومت پاکستان بھی اپنی عوام  کے فائدہ کے لئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے نفاز کے حوالے سے پر عزم ہے ۔

  انہوں نے کہا چین کے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات اور ٖفراخدلانہ حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کے چین مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور تعاون کر ے گا ۔  چینی سفیر کا کہنا تھا کے چین کے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں مستقبل میں ان میں مزید مضبوطی لائی جائے گی چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھلے دل سے تعاون کر رہا ہے اور مزید بھی تعاون جاری رکھے گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں