Advertisements
Free Business Listing
Serious mistake of contractor Boys Primary School Ali's Sojil building completely destroyed by stone pelting. 87

ٹھیکدار کی سنگین غلطی بوائز پرائمری سکول علی کی سوجل کی عمارت پتھر لگنے سے مکمل تباہ .

علی سوجل(قمر عزیز)

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہل علی سوجل کی عمارت لنک روڈ قابل گلہ تہ علی سوجل کی کشادگی اور کٹائی کے دوران ٹھیکدار اور آپریٹر کی سنگین غلطی کی وجہ سے مکمل تباہ لاکھوں کا نقصان 3 ستمبر شام 4 بجے گورنمنٹ پرائمری اسکول علی سوجل پہ بھاری پتھر لگنے سے عمارت مکمل تباہ ہو گئی سکول میں دو ٹیچرز سمیت 80 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم تھے حادثہ شام کے وقت ہونے کے باعث محفوظ رہے ۔

لنک روڈ پہ انچارچ تعمیراتی کمیٹی ریٹائرڈ مدارس محمد گلزار خان کی سرپرستی میں کٹائی کر رہے تھے بغیر اطلاع دئیے بھاری پتھر نیچے گرائے گئے موجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اہلیان محلہ نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کے نقصان کے زمہ دار ٹھیکہ دار کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پہ متبادل عمارت مہیا کی جائے تاکہ تدریسی عمل جاری رکھا جا سکے اور فوری طور پہ سکول کی عمارت تعمیر کی جائے واضع رہے کے اس علاقے کا واحد پرائمری سکول تھا جس کی عمارت 2005 میں متاثر ہوئی تھی تاحال تعمیر نہ ہو سکی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں