Advertisements
Free Business Listing
Yasir Majeed, a brilliant student of Jammu Kashmir Students Liberation Front, arrived in China to do his Ph.D. 156

جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنما،  ہونہار طالبعلم یاسر مجید کو چین کی مشہور یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں سکالرشب دے دی 

ہجیرہ جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

ہجیرہ کے نواحی گاؤں مدارپور کا سے تعلق رکھنے والے ہونہا ر طالبعلم ، جموں کشمیر سٹودنٹس لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما یاسر مجید  پی ایچ ڈی کرنے چین پہنچ گئے۔

  انہیں چین کی ایک مشہور یونیورسٹی گینسو ایگریکلچر یونیورسٹی  لینذو  میں سکالرشپ کے لئے بلایا گیا اس سسے قبل انہوں نے پلانٹ بریڈنگ اینڈ مالیکیولر جینٹکس میں پونچھ یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کیا تھا ۔یاسر مجید نے میٹرک اور  ایف ایس سی ہجیرہ سے حاصل کی ۔ یاسر مجید نے ایف ایس سی میں مشہور قوم پرست طلبا تنظیم ” جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا انہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پہ کبھی کمپرومائز نہیں کیا اور اپنے آپ کو ایک بہترین سیاسی کارکن کے ساتھ ساتھ بہترین طالبعلم بھی ثابت کیا یوں تو قوم پرست طلبا تنظیموں پہ طرح طرح کے الزامات ہیں کے طلبا تنظیمیں طلبا کا مستقبل برباد کرتی ہیں لیکن جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نے سیاسی تربیت کے ساتھ ہمیشہ طلبا کی تعلیم کو ترجیح دی ۔

یاسر مجید نے جموں کشمیر  نیوز ٹاکس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مجھے فخر کے میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا حصہ رہا اور ہوں میری تربیت میں سابق چیرمین جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ  احسن اسحاق صاحب کا  بہت ہی اہم کردار ہے جنہوں نے سیاسی تربیت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ مجھے حوصلہ افزائی کی اور تعلیمی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے رہے احسن اسحاق نے  ہمیشہ اور ہر میٹنگ میں کہا کے جو طالبعلم تعلیمی کیریر کو نہیں بچا سکتا وہ لمبا عرصہ سیاسی میدان میں بھی اہم کردار ادا نہیں کر سکتا مجھے فخر ہے کے جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی قیادت نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں