Advertisements
Free Business Listing
India holds 8 million Kashmiris hostage: will continue to carry independence: Barrister Sultan Mahmood 55

80 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے آزادی لے کر رہیں گے : بیرسٹر سلطان محمود  ۔

مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات ختم ہو چکی ہیں کشمیر ی عوام سخت کرب اور ازیت سے گزر رہے ہیں  27 ستمبر کو مودی کے جنرل اسمبلی کے خطاب کے موقع پر کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت کروں گا ۔ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کے کشمیری شہدا کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ رویہ ختم کرنا ہو گا بھارت کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ مہنگا پڑے گا کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہیں گے  27 ستمبر کو مودی کے جنرل اسمبلی کے خطاب کے موقع پر کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت کروں گا۔ پورے برطانیہ سے کشمیری اس مظاہرے میں شرکت کریں اور بھارت مے مکرو چہرے کو بے نقاب کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جلسہ کی صدارت حاجی سخاوت نے کی جبکہ جلسہ سے ارشد برکی، بشارت سلیم، چوہدری الطاف، مفتی اعظم ، ضیا گورسی، نے جلسے سے خطاب کیا ۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کے اس دفع ملین مارچ سویزلینڈ میں ہو گا ۔ حاجی سخاوت کا کہنا تھا کے ہم آزاد کشمیر میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا  کریں گے ۔ عمران خان امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں ان کا دورہ خاصی اہمیت کا حامل ہے عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جسطرح عمران خان نے پوری دنیا میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہم پاکستانی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کے انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں