Advertisements
After August 5, "Kashmir" became the most searched word on Google. 108

5 اگست کے بعد "کشمیر "گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیئے جانے والا لفظ بن گیا۔

بھارت کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے اور جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد” کشمیر  ” گوگل میں سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نطام کی بندش،انیٹرنٹ ، موبائل سروس  اور دیگر مواصلاتی نطام کو بند کر دیا گیا ۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نہ صرف ہندوستان اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں لفظ کشمیر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا دنیا بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے ظلم کو جاننا چاہا رہی ہے یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو نافذ کئے ہوئے 50 دن گزر چکے ہیں۔

دنیا اس ظلم کے بارے میں جاننا چا رہی ہے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا کرفیو نافذ ہے جسمیں 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا  ہے ۔ 80 لاکھ لوگوں کے لئے ان کے گھر ہی جیل میں تبدیل ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ، موبائل سروس، انٹرنٹ سروس، لینڈ لائن سروس  سمیت تمام مواصلاتی نظام بند  ہونے کے باعث دنیا میں تجسس پایا جاتا ہے کے وہاں کیا حالات چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کے گوگل پر لفظ "کشمیر ” ٹاپ پر سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر دنیا نے تشویش کا اظہار کیا اور کرفیو کے خاتمے پر دنیا کی توجہ مرکوز ہے جس سے بھارت خوفزدہ ہے ۔

دوسری طرف بھارت میں بسنے والے انسان دوستوں نے بھی بھارت کے اس غیر انسانی عمل کی شدید مخالفت کی ہے اس وقت پوری دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر کی طرف مرکوز ہو چکی ہیں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا کرفیو نافذ ہے جسمیں 80 لاکھ لوگ نظربند ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں