Advertisements
زلزلہ متاثرین کے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ" نیو یارک میں عمران خان نے اہم اعلان کر دیا۔ 196

زلزلہ متاثرین کے ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ” نیو یارک میں عمران خان نے اہم اعلان کر دیا۔

27 دسمبر وزیراعظم عمران خان  نے زلزلہ زدگان کے ہر فرد کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے جان بحق ہونے والے ہر فرد کو 5 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تاہم زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ ترجمان این ڈی ایل اے لفٹینینٹ جنرل افضل نے وزیراعظم عمران خان کو زلزلہ میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا اور زلزلہ متاثرین کو فوری امداد  و بحالی کے احکامات جاری کیے ۔

خیال رہے منگل کے روز آزاد کشمیر اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں زلزلے سے 33 افراد جانبحق ہوئے جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی آزاد کشمیر میں ہوئی زلزلے کی شدت 8۔5 ریکارڈ کی گئی جسکا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شامل گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی ۔آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں 6 خواتین سمیت 11 مرد ، میرپور میں 8 جانبحق ہوئے جبکہ جہلم میں ایک شخص جانبحق ہوا، مختلف علاقوں میں 600 سے زائد افراد  زخمی ہوئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں