Advertisements
Brussels Jammu Kashmir Liberation Front meeting "concerns the criminal silence of the global community over the 53-day curfew imposed by the Modi government 104

برسلز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا اجلاس "مودی حکومت کی طرف سے 53 روز سے نافذ کرفیو پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار۔

برسلز۔

جےکےایل ایف یورپ زون کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت زونل صدرتنویرچوہدری اورزیرنظامت زونل جنرل سیکریٹری ظہیرزاہدمنعقدہوا۔

اجلاس میں 5اگست کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال اورگزشتہ53 روزسے مودی کی فاشسٹ حکومت کی طرف سے نافذکرفیواورغیرآئینی قبضے کے خلاف عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پرتشویش کااظہارکیاگیا۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ان اقدامات کے خلاف زونل ہیڈکوارٹربرسلزمیں جےکےایل ایف کے زیراہتمام مورخہ4اکتوبربروزجمعہ برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ سے یواین آفس تک ہونے والے آزادی مارچ میں یورپ بھراوربیلجئیم سے جےکےایل ایف کے عہدیداران ذمہ داران اورکارکنان شرکت کریں گے۔ آزادی مارچ میں دیگرسیاسی اور انسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں اوردیگرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے احباب کو مدعو کرنے کیلئیے یورپ زون کی تمام برانچزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جموں کشمیرکوآزادکرومارچ کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن رائیٹس واچ اوردیگرانسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں اورسفارتخانوں میں یاداشتیں پیش کرنے اوریورپ بھرمیں جدوجہدکومزیدتیزکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں جےکےایل ایف یورپ زون اور بیلجئیم برانچ کے بانی رہنماء چوہدری محمد شریف خان کی یادمیں ان کی گرانقدرخدمات پرخراج عقیدت پیش کرنے کیلئیے 4اکتوبربرسلزمیں آزادی مارچ کے بعد تعزیتی ریفرنس کے انعقادکا فیصلہ بھی کیاگیا۔ اجلاس میں چئیرمین جےکےایل ایف محمدیاسین ملک سمیت دیگراسیران کی رہائی کامطالبہ بھی کیاگیا۔ تمام کارکنان اورذمہ داران کوہدایت جاری کی گئیں کہ وہ کسی بھی غیریقینی صورتحال کیلئیے تیاررہیں۔ متفقہ طورپریہ فیصلہ بھی کیا گیا۔ کہ ریاست جموں کشمیرایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔

4اکتوبرکوسیزفائرلائن توڑدوبکھری ریاست جموں کشمیرکوجوڑدوبھمبرتا چکوٹھی اورچکوٹھی تا سرینگر آزادی مارچ ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ شہیدکشمیرمقبول بٹ، قائدتحریک امان اللہ خان کے فلسفے پرعمل پیراہوتے ہوئے قائدانقلاب محمدیاسین ملک کی بے باک قیادت میں منقسم ومقبوضہ ریاست کی وحدت کی بحالی، غیرملکی افواج کے مکمل انخلاء، کشمیریوں کے غیرمحدود، غیرمشروط حق خودارادیت کے حصول اورریاست کی مکمل آزادی اورخودمختاری،خوشحالی تک جدوجہدکوجاری رکھیں گے۔ اجلاس میں میرپور اوربھمبرمیں ہونے والے تباہ کن زلزلے پر انسانی جانوں کے زیاں اورنقصانات پر افسوس کا اظہارکیا گیااورمتاثرین کیلئیے ہرطرح کےتعاون کافیصلہ بھی کیاگیا۔ شہداء اورفرانس میں دودن قبل وفات پانے والے تحریکی اورتنظیمی ساتھی سعیدمیرجےکےایل ایف بیلجئیم کے سیکریٹری مالیات محمدنسیم خان کے والدمحترم سرداررفیق خان مرحوم کیلئیے خصوصی دعابھی کی گئی۔ اجلاس میں تنویرچوہدری، ظہیرزاہد، مشتاق پاشا، مشتاق دیوان، ڈاکٹراشتیاق،مزمل حق، زاہدحسین، الطاف حسین، نقاش مشتاق،حبیب خان،طاہرصدیق، کاظم شاہ، عدنان حنیف، اشفاق قمر، قاری مظہرنعیمی، طارق حسین، افرازسیاب، محبوب شاہ اوردیگرنے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں