Advertisements
More than 45,000 youths are missing in Kashmir while only 2,000 records are displayed in jails: Mashal Malik. 280

کشمیر میں 45 ہزار سے زائد نوجوان غائب ہیں جبکہ جیلوں میں صرف 2 ہزار کا ریکارڈ ظاہر کیا گیا: مشعال ملک ۔

اسلام آباد۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کے  کشمیر میں 45 ہزار سے زائد نوجوان غائب ہیں جبکہ جیلوں میں صرف 2 ہزار کا ریکارڈ ظاہر کیا گیا کشمیریوں کو ریفرنڈم سے کم کچھ بھی قبول نہیں کشمیری اب بھارت کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آزادی نوجوان نسل کا خواب ہے کشمیری آزادی کے لئے خون کے دریا عبور کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کل اقوام متحدہ کے خطاب میں دنیا کو موثر پیغام دیا ہے عمران خان کی تقریر غیر معمولی نوعیت کی تھی ۔  5 اگست کے بعد کشمیر میں کھانا پینا بھی جرم بن چکا ہے مریضوں کو ادویات تک میسر نہیں ۔حق کی بات کرنے والے وکلا کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے  اور انہیں قانونی پریکٹس کرنے کی بھی اجازت نہں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے 80 لاکھ لوگ گھروں میں قید ہیں لوگوں کو گرفتار کر کے ٹارچر کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کے کشمیر کا مسلہ صرف کشمیر کا نہیں ، عالمی سطح پر پیغام دینا ہے اگر کشیدگی بڑھی تو پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے ۔ 27  فروری کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا کشمیر میں 45 ہزار سے زائد نوجوان غائب ہیں جبکہ جیلوں میں صرف 2 ہزار کا ریکارڈ ظاہر کیا گیا۔ مودی سرکار جتنے مظالم ڈھائے کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں لا سکے گا کشمیریوں کو ریفرنڈم سے کم کچھ قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں