Advertisements
Free Business Listing
194

4 اکتوبر فریڈم مارچ میں لاہور سے بھرپور  شرکت کر یں گے ” سردار انور ، شوکت جعفری 

لاہور جموں کشمیر نیوز ٹاکس :

جموں کشمیر لاہور ڈویژن کا غیرمعمولی اجلاس گزشتہ روز جیل روڑ پر منعقد ہوا،جس میں کارکنوں اور اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور 4اکتوبر کے پروگرام کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے 4اکتوبر کو جنگ بندی لاین عبور کرنے کی کال کی مکمل حمائت کی اور بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر سنیر راہنماء سردار انورنے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ھے کہ بھارت اور پاکستا دونوں ممالک کشمیر سے اپنی اپنی افواج کو نکال کر کشمیریوں کو آذادانہ اپنے مستقبل کا فیصلے کا حق دیں اور کثرت رائے سے کیے جانے والے کشمیری عوام کے فیصلے بھارت پاکستان اور عالمی برادری تسلیم کرتے ھوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیر کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کیا جاسکے۔سردار انور خان نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ھے۔انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل سے دونوں ملک دفاع کے نام پر ھونے والے اخراجات اپنے اپنے ملک کے عوام پر صرف کر کہ اپنے عوام کی حالت زار کو بہتر بنا سکتے ھیں۔

اجلاس سے سید شوکت جعفری ،عابد حمید،سید آفتاب شاہ، حافظ مشتاق قادری،شہزاد نازکی،راجہ راشد،مرتضی کشمیری،چوھدری اشتیاق،ظہور احمد،فاضل کشمیری،راجہ پرویز صغیر اسحاق سید بلال، سردار عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاھور سے قافلے 3تاریخ سے مظفرآباد کی جانب راوانہ ھوں گے۔اجلاس کے آخر میں حافظ مشتاق قادری صاحب نے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں