Advertisements
کرتارپور پہ مٹھائیاں نیلم میں گولیاں، کشمیری کب تک بیوقوف بنتے رہینگے  پیپلز نیشنل الائنس پہ بدترین پولیس گردی ناقابل برداشت، واقعے کو جوڈیشل انکوائری کی جائے; عاقب مقصود 164

کرتارپور پہ مٹھائیاں نیلم میں گولیاں، کشمیری کب تک بیوقوف بنتے رہینگے  پیپلز نیشنل الائنس پہ بدترین پولیس گردی ناقابل برداشت، واقعے کو جوڈیشل انکوائری کی جائے; عاقب مقصود

دبئی(………..)

باشندگان ریاست جموں کشمیر کو 73 سال سے غلام رکھے ہوئے پاکستان ہندوستان کے مذموم چہرے وقت کے ساتھ بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں گزشتہ دنوں عمران خان کی تقریر کو لیکر کچھ لوگ سمجھتے تھے پاکستان ہی کشمیریوں کا وکیل ہے درست بنیادوں پہ کشمیر کیس لڑ رہا ہے وادی نیلم میں خون کی ہولی کھیلی گئی وہ عمران خان اور اس کی ریاست کرتارپور پہ ہندوستان سے معائدوں تحفے تحائف کا تبادلہ کر رہی تھی پیپلز نیشنل الائنس پر بدترین ریاستی دہشتگردی نے واضع کر دیا کہ آزادی سرینگر میں مانگی جائے یا مظفرآباد غاصبوں قابضوں کے روئیے ایک جیسے ہی ہونگے۔

پیپلز نیشنل الائنس کے پرامن مارچ پی بدترین دہشتگردی ناقابل برداشت ہے آزاد کشمیر حکومت مکمل بےاختیار بے بس ہے پیپلز نیشنل الائنس کا درست بیانیہ دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے مظفرآباد واقعے کےلیےجوڈیشل انکوئری کروائی جائے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے قاضی اسلم کو انصاف دیا جائے اس بدترین واقعے میں ملوث غیر ریاستی عناصر پہ مقدمات قائم کئیے جائیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوے JKSLF آزاد کے رہنما
عاقب مقصود نے تحریری بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے دنیا
کشمیر سے توجہ ہٹا چکی ہے کشمیریوں کو خود اپنا کیس لڑنا ہوگا اس وقت آزاد کشمیر پہ زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے بااختیار اسمبلی کے قیام کے لئیے جدوجہد مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں