Advertisements
Free Business Listing
کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے محاصرے کی حمایت نہیں کی جا سکتی:جرمن چانسلر ۔ 229

کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے محاصرے کی حمایت نہیں کی جا سکتی:جرمن چانسلر ۔

نئی دہلی۔

جرمن چانسلر انجیلامرکل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں تنازع جموں کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا کے جموں کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجیلا مرکل نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ انکی سرکاری رئائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جرمن کی بین الاقوامی ٹی وی چینل ڈونچے ویل (ڈی ڈبلیو ) کی چیف پولیٹکل ایڈیٹر  مائیکلا کیفنر  نے اپنے ٹویٹ میں کہا کے انجیلا مرکل نے عشائیہ سے قبل کشمیر کے محاصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کے جموں کشمیر کی عوام کے لئے حالات غیر مستحکم ہیں اور اچھے نہیں ہیں ۔

قبل ازین جرمن چانسلر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے حالات پر تشویش کا ظہار کیا اور کہا کے محاصرے کی زیادہ دیر تک حمایت نہیں کی جاسکتی ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع جموں کشمیر ایک دیرینہ مسلہ ہے اس کا مسقتل اور پائیدار حل ناگزیر ہے ۔ بھارت کے تین روزہ دورہ مکمل کرنے پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے جموں کشمیر کے عوام پر محاصرے کی حمایت نہیں کی جاسکتی پاکستان اور بھارت کو جموں کشمیر کے پائیدار حل کی طرف بڑھنا ہو گا اور جموں کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا جموں کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں اور نہ ہی محاصرے کی زیادہ دیر تک حمایت کی جاسکتی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں