Advertisements
بھارتی فوج کی وادی لیپاءکی سول آبادی پر  بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ پانچویں جماعت کے طالب علم سمیت دو افراد زخمی آٹھ مکانات تباہ 102

بھارتی فوج کی وادی لیپاءکی سول آبادی پر  بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ پانچویں جماعت کے طالب علم سمیت دو افراد زخمی آٹھ مکانات تباہ

وادی لیپاء :

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی علی الصبح وادی لیپاءکے دیہاتوں سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ ،چھت کھریاں اور دیگر پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عابد علی ولد امان اللہ ساکنہ لبگراں اور پانچویں جماعت کے طالب علم شاہد شفیع ولد محمد شفیع ساکنہ کائی منجہ گھڑی ڈوپٹہ زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاءمیں ابتدائی طبعی امداد کے بعد مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے .

بھارتی فائرنگ کے باعث غلام نبی ولد عبدالعزیز ساکنہ لبگراں کا رہائشی مکان مکمل ،محمد رفیق ولد امیر اللہ ،منیر احمد ولد کریم اللہ ،امان اللہ غازی ولد کریم اللہ مغل ،عبدالحمید غلام حسین مغل ،محمد ثاقب ولد خلیل الرحمن ساکنان لبگراں،محمد مشتاق ولد محمد مر سلین ساکنہ غئی پورہ اور ایک نامعلوم شخص کا رہائشی مکان جزوی طورتباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں بھارتی گولہ باری کے باعث وادی لیپاءکے تعلیمی ادارے اور بازار جمعرات کے روز بند رہے شدید بارش کے ساتھ ساتھ بھارتی گولہ باری کے باعث وادی لیپاءکی آبادی محصور ہو کر رہ گئی اور شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال گولہ باری کا موثر جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں اور ایل او سی کے قریب بسنے والے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں