Advertisements
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ 104 ویں روز بھی برقرار،برفباری سے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ 152

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ 104 ویں روز بھی برقرار،برفباری سے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

سرینگر 16 نومبر ۔

مقبوضہ کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش نے رواں برس 5 اگست سے جاری بھارتی فوجی محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ کر دیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل بھارتی محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیری عوام موسم سرما کے لئے اشیائے ضروریہ زخیرہ نہ کر سکیں ۔مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرحد سرینگر جموں شاہراہ شدید برفباری کے سبب بند ہو گئی ۔دریں اثنا وادی کشمیر اور جموں کے مسلم خطے میں 104 ویں روز سے بھارتی محاصرہ برقرار ، تمام کاروبار ، نطام تعلیم درہم برہم ، دوکانیں صبح کے وقت صرف 2 گھنٹے کے لئے کھولی جاتی ہیں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں برفباری سے لوگوں کی مشکلات میں  مزید اضافہ ہو گیا دفعہ 144 نافذ  چپے چپے میں فوجی اہلکار تعنیات ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل ہے انٹرنٹ سروس بھی تاحال معطل بھارت انترنٹ سروس اور مواصلاتی نظام معطل کر کے مظالم کو دنیا سے چھپانا چاہتا ہے ۔ لفظ کشمیر گوگل سرچ میں ٹاپ سرچ پر آ گیا ہے دنیا بھارتی مظالم کے بارے میں جاننا چا رہی ہے دوسری طرف کشمیری پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں