Advertisements
چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کو عہدہ سے فارغ کو دیا گیا۔ 64

چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کو عہدہ سے فارغ کو دیا گیا۔

مظفرآباد۔

عدالت عالیہ میں چیف جسٹس آفتاب علوی کی تعیناتی کو پٹیشنر یونس طاہر ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد ایک جج نے اپنے فیصلے میں آفتاب علوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا تھا جبکہ دوسرے جج نے انہیں چھوٹ دی تھی۔

اب ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابر کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آگیا ہے۔ جس میں آفتاب علوی کی بطور چیف جسٹس تقرری کو آئین و قانون کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔اس طرح ایم آفتاب علوی اب چیف جسٹس عدالت عالیہ کے منصب سے فارغ ہو گئے ہیں۔

چیف جسٹس ایم آفتاب علوی کی طرف سے عبدالرشید عباسی ایڈوکیٹ جبکہ کشمیر کونسل کی طرف سے بشیر مغل ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے عہدے سے فراغت کے بعد ایم آفتاب علوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں