Advertisements
Free Business Listing
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں، لوگوں کی مار پیٹ، املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ، جامع مسجد پر بھی پتھراؤ۔ 178

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں، لوگوں کی مار پیٹ، املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ، جامع مسجد پر بھی پتھراؤ۔

سرینگر۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز اہلکار نے  رات کے وقت گھروں پر چھاپوں  اور قیمتی املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا  ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے ڈاڈسر ترال کی جامع مسجد پر شدید پتھراؤکیا جس سے مسجد کو سخت نقصان پہنچا اور اسکی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

علاقے کے لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی بہیمانہ کاروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کے بھارت کے ہاتھوں ان کے مذہبی مقامات بھی محفوظ نہیں ہیں ادھر ضلع پلوامہ ہی کے علاقے ہردی میر ترال میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک کو نذر آتش کر دیا ۔قابض بھارتی فورسز  رات کے وقت گھروں میں چھاپے مارتے ہیں اور قیمتی املاک کی تھوڑ پھوڑ کرتے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز گھروں میں گھس کر خواتین پہ تشدد کرتے ہیں اور بزرگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر سڑکوں پر لا کر ان کے بچوں نے سامنے تشدد کرتے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں تمام مواصلاتی نظام درہم برہم ، ٹیلی فون انٹرنٹ سروس بند  ، کاروباری نظام مکمل طور پر معطل ہے ۔سب سے زیادہ تقصان تعلیمی نظام کو ہوا ہے طالبعلموں کے پیپر ز تھے طالبعلموں کو پیپرز کے لئے جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے پورا مقبوضہ کشمیر مکمل جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں