Advertisements
وزیراعظم عمران خان نے طلبا یونین بحالی کا اشارہ دے دیا۔ 42

وزیراعظم عمران خان نے طلبا یونین بحالی کا اشارہ دے دیا۔

طلبا یکجہتی مارچ کے ثمرات آنے شروع ہو گئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے طلبا یونین بحالی کا اشارہ دے دیا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے کہا کے حکومت طلبا یونین کی بحالی کے لئے ایک جامع اور قابل نفاز ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی تا کہ طلبا یونین کو بحال کیا جا سکے ۔ عمران خان نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ایک بیان میں کہا کے طلبا تنظیمیں مستقبل کے لیڈر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں.

انہوں نے کہا کے مستقبل کی قیادت کو پروان چڑھاتی بد قسمتی سے پاکستانی یونیورسٹوں میں طلبا تنظیمیں پر تشدد بن چکی ہیں ۔ عمران خان کے مطابق حکومت عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کے اچھے تجربات کا مطالعہ کر کے ایک جامع اور قابل نفاز ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی تا کہ طلبا یونین کو بحال کیا جا سکے اور یونین مستقبل کے لیڈروں کے طور پر پروان چڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں