Advertisements
193

بھارت میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

بہار جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ۔

بہار کے دارلحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج انتظامیہ نے طالبات کے لئے کالج احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے کی پابندی عائد کر دی ۔ اس نوٹس میں طالبات کو ہدایت کی گئی کے اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا نوٹیفیکشن میں کہا گیا کے تمام طلبا وطالبات ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں جبکہ کالج میں مسلم طالبات کو برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کے خلاف طلبا و طالبات سراپا احتجاج ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں