Advertisements
اسلام آباد کے ننھے طلباء نے مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا- 79

اسلام آباد کے ننھے طلباء نے مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا-

اسلام آباد جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے وفاقی دارلحکومت کے ایپلز گرومنگ سکول نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا سکول کے ننھے منے طلبہ اور طالبات نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔

طلبہ اور طالبات نے جموں کشمیر کے ثقافتی لباس میں ملبوس ہو کر خاکے پیش کئے جسمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دیکھایا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور خاموش تماشائی کا مجرمانہ کردار بھی دیکھایا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی حریت رہنما عبدالحمید لون ، منظور شاہ ، نبیلہ ارشاد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

جبکہ ایپلز گرومنگ سکول کی ڈائریکٹر ناہید قریشی انچارج ایڈمینسٹریٹر خدیجہ زرین نے تقریب کی مہزبانی کی ۔ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ سے زائد لوگ گھروں میں محصور ہیں اور وہ تمام ضروریات زندگی سے محروم ہیں کشمیری اور پاکستانی قوم ان کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام 72 سالوں سے ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں ان کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ان کی قربانیاں کبھی رائگاں نہیں جائیں پوری پاکستانی قوم ان کی آزادی کے لئے دعا گو ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں