Advertisements
108

جس کا ڈر تھا وہی ہوا۔۔۔ لاہور پہنچنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص۔

لاہور جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

07 فروری ابوظہبی سے نجی ائیرلائن کے زرئعے لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ مہلک  کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کے ابوظہیبی سے نجی ائیرلائن کے زرئعے لاہور آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ۔

مسافروں میں 2 چینی اور 2 پاکستانی شامل ہیں سی ایم ایچ کے ڈاکٹر ز کی ٹیم نے مسافروں کی چیکنگ کی جس کے بعد 4 مسافروں کو سروس ہسپتال لاہور منتقل کر لیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

زرائع کا کہنا ہے کے اتحاد ائیر لائن کی پرواز  ای اے میں 243 مسافر لاہور پہنچے اور دوران چیکنگ 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

مسافروں میں2 پاکستانی طالبعلم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں جبکہ چینی شہریوں کے نام وانگ ، ہیو لیٹوونگ بتائے جارہے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں