Advertisements
 بھارتی مواصلاتی کمپنی ”بھارت سنچا ر نگم لمٹیڈ“نے کشمیریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی روکنے کیلئے 5کروڑ روپے مالیت کا فائر وال خرید لیا 78

 بھارتی سرکاری مواصلاتی کمپنی ”بھارت سنچا ر نگم لمٹیڈ“نے کشمیریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی روکنے کیلئے 5کروڑ روپے مالیت کا فائر وال خرید لیا

سرینگر08  فروری ( جموں کشمیر نیوز ٹاکس  )

بھارت کی سرکاری موبائل کمپنی ’ ’بھارت سنچار نگم لمیٹڈ“(بی ایس این ایل) نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی فیس بک ،وٹس ایپ او ر دیگر سماجی رابطوں کی سائٹوں تک رسائی روکنے کیلئے قریباً پانچ کروڑ روپے مالیت کا ہارڈ ویئر فائر وال نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ فائر وال کی تنصیب کا عمل مکمل ہوتے ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔

تفصیلات  کے مطابق بی ایس این ایل کے پی آر او مسعود بالا نے ایک بھارتی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے کشمیری صارفین کی سماجی رابطوں کی سائٹوں تک رسائی روکنے کیلئے تقریباً پانچ کروڑ روپے مالیت کا ہارڈ ویئر فائر وال حاصل کر لیا ہے جسے نصب کرنے کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ براڈ بینڈ خدمات ایک ہفتے کے اندر اندر بحال کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فائر وال کا حصول ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ وادی کشمیر میں سماجی رابطے کی کوئی بھی سائٹ کھلنی نہیں چاہیے ۔دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس این ایل کی طرف سے کروڑوں روپے مالیت کا فائر وال نصب کرنے کے باوجود’ وی پی این ایپلی کیشنز “ کی وساطت سے سوشل میڈیا کی سائٹوں تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں