Advertisements
دبئی : مقبول بٹ شہید ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے: سردار انور ایڈوکیٹ ۔ 114

دبئی : مقبول بٹ شہید ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے: سردار انور ایڈوکیٹ ۔

دبئی جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما  سردار انور ایڈوکیٹ نے جاری ایک بیان میں کہا کے  بابائے قوم مقبول  احمد بٹ شہید ایک فلسفے کا نام ہے  فلسفہ مقبول جموں کشمیر کی عوام کو ان کی منزل تک رہنمائی کرتا ہے ۔

تٖفصیلات کے مطابق سردار انور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کے مقبول بٹ شہید  کشمیری قوم کے نظریاتی رہنما، اعلی درجے کے سپہ سالار ، سیاستدان اور بہترین دانشور تھے جہنوں نے مادروطن جموں کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

بھارت  نے 11 فروری 1984 کو اس مرد مجائد کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھا کر آزادی کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی لیکن مقبول بٹ کی شہادت کے بعد بھارتی سامراجی ریاست کے جبر و استداد کو للکارنے والے ہزاروں مقبول پیدا ہوئے ۔

بھارتی سامراج مقبول بٹ شہید کی موت سے بھی خوفزدہ ہے شہید کشمیر کو پھانسی دے کر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مقصد یہی ہے کے ان کے ادھورے مشن پر ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہتے ہوئے مادروطن کی مکمل آزادی کی جدوجہد کی جائے ۔

سردار انور کا مزید کہنا تھا کے بھارت نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے  یاسین ملک کی صحت بھی تشویش ناک ہے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی رہائی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں