Advertisements
110

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاوس کو بھی شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ ۔

لاہور ۔

معروف تجزیہ کار اور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کے سابق صدر پرویز مشرف کا فام ہاوس بھی شیلٹر ہوم بن سکتا ہے اسلام آباد چک شہزاد میں واقع پرویز مشرف کا گھر بھی ضبط شدہ جائیداد ہے ۔

حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت کی اس طرف توجہ دلائی کے اسلام آباد چک شہزاد میں بھی پرویز مشرف کا وسیع و عریض فارم ہاوس بھی ضبط شدہ جائیداد ہے ۔

وہاں پر بھی عظیم والشان شیلٹر ہوم بن سکتا ہے واضح رہے کے گزشتہ روز اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا جو 4 کنال 17 مرلے پر واقع ہے ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے بعد لیگی رہنماوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔

معروف تجزیہ کار حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کی توجہ اسلام آباد چک شہزاد میں واقع  پرویز مشرف کا وسیع و عریض فارم ہاوس بھی شیلٹر ہوم بن سکتا ہے وہ بھی ضبط شدہ جائیداد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں