Advertisements
مولانہ عبدالعزیز کا ایک بار پھر لال مسجد پر قبضہ اسلام آباد میں بڑے تصادم کا خدشہ ، مسجد کا محاصرہ کر لیا گیا ۔ 144

مولانہ عبدالعزیز کا ایک بار پھر لال مسجد پر قبضہ اسلام آباد میں بڑے تصادم کا خدشہ ، مسجد کا محاصرہ کر لیا گیا ۔

اسلام آباد جموں کشمیر نیوز ٹاکس ۔

مولانا عندالعزیز نے ایک بار پھر لال مسجد پر قبضہ کر لیا دو ہفتوں سے طالبات کے ساتھ مسجد میں بند ہیں انتظامیہ نے مسجد کا محاصرہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز نے دعوی کیا ہے کے مولانا عندالعزیز نے ایک بار پھر لال مسجد پر قبضہ کر لیا ہے کشیدہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب آئی سی ٹی انتظامیہ نے امام مسجد کا نوٹیفکیشن جاری کرتے تاخیر کی ۔

مولانا عبدالعزیزنے اچھا موقع دیکھتے ہوئے مسجد پر قبضہ کر لیا  2 ہفتوں سے طالبات کے ساتھ مسجد میں موجود ہیں  انتطامیہ نے مسجد کا محاصرہ کر لیا حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

مولانا عبدالعزیز کے سابق طالبعلم احتشام احمد نے  بھی لال مسجد شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان ہونے کا دعوی کر دیا ہے ۔

مولانا عبدالعزیز کا اصرار ہے کے وفاقی عہدے دار آ کر بات کریں ۔

مولانا عبدالعزیز نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حکومت ماضی کی غلطیوں کو دہرا رہی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو عزت نہیں دی جا رہی ۔

واضح رہے کے جنرل پرویز مشرف کے دورحکومت میں بھی قبضہ کت نتیجہ میں انتہائی کشیدہ حالات دیکھنے کو آئے تھے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں