Advertisements
نامعلوم شخص نے 14 اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔ 132

نامعلوم شخص نے 14 اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

مقبوضہ بیت المقدس ۔

8 فروری کو نامعلوم شخص نے 14 اسرئیلی فوجیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا 14 اسرائیلی فوجیوں کو  شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہچادیا  گیا ۔

14 فوجیوں کو روندنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجیوں کو روندنے والی گاڑی  بیت الحم کی نزدیک کھڑی ملی ۔ اسرائیلی نیوز چینل نے یہ دعوی کیا ہے کے اسرائیل سمجھتا ہے کے ڈرائیور کا تعلق عرب سے ہے یہ واقع اس وقت پیش آیا جب امریکہ کے صدر ٹرمپ نے مشرق وسطی میں امن کے منصوبے کو اعلان کیا ہے ۔

اس منصوبے کی پوری دنیا میں بسنے والی مسلم کمیونٹی نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی ۔ فلسطین کے صدر محمد عباس نے ٹرمپ کی ڈیل آف دی سینچری مسترد کر کے امریکہ سے تعلقات ختم کر دئے ۔

فلسطین کے صدر کے اعلان کیا کے امریکہ کی اس ڈیل کو مسترد کرتے ہیں اور تمام ممالک سے بھی مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہیں ہم اس منصوبے پر کسی صورت عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے ۔

واضح رہے ترکی کے صدر نے بھی اس امن منصوبے کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کے تمام مسلم ممالک اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں مسلمان ٹرمپ کے اس شرمناک منصوبے کی بھرپور مزمت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں