Advertisements
135

القدس کو سونے کی پلیٹ میں سجا کر اسرائیل کو پیش کرنے والو کان کھول کر سن لو ۔ مہاتیر محمد کا دو ٹوک پیغام ۔

کوالا لمپور ۔ 

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد امن و سازشی  منصوبے کو مسترد کرتے ۔

بین الاقوامی پارلیمانی القدس کانفرنس کوالالمپور میں شروع ہو گئی ہے پہلی دو ترکی میں ہونے والی کانفرنسوں کے سلسلے میں امسال دنیا بھر سے 500 سیاستدان شرکت کر رہے ہیں ۔

مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کے یہ منصوبہ سازش اور غیر منصفانہ ہے مذکورہ سازشی منصوبہ اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کرنے کے مترادف ہے ۔

یہ سازشی منصوبہ اربوں انسانوں کو اشتعال دلائے گا یہ یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہے فلسطین کی رائے تک نہیں لی گئی ۔

ملائشیا فلسطین کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا مسلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے عالمی کوششیں ناکامی سے دوچار ہو ئی ہیں ان پر درست سمت میں عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کے مسلہ کشمیر پہ میرے بیانات میں ضمیر کی آواز ہے اور یہ ضمیر کی آواز کشمیریوں کے لئے اٹھتی رہے گی میں اپنا دیا ہوا بیان نہ کبھی بدلتا ہوں اور نہ ہی واپس لیتا ہوں ۔

مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور تمام ممالک کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنی چاہئے کشمیر پر آواز اٹھانا میرے ضمیر کی آواز ہے جو کشمیریوں کے حق میں اٹھتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں