Advertisements
On the Anniversary of Shaheed e Kashmir Muhammad Maqbool Butt, there will be a complete strike in Indian occupied Jammu Kashmir. 119

شہید کشمیر محمد مقبول بٹ شہید کی برسی پر کل بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی ہو گی، بھارت کی طرف سے سکیورٹی کے نام پر سخت ترین پابندیاں

مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ کے یوم شہادت پرکل (منگل کو) مکمل ہڑتال کی جائے گی 

سرینگر  10فروری ( جموں  کشمیر نیوز ٹاکس)

بھارتی  مقبوضہ کشمیر میں کشمیری  آذادی پسند رہنما شہید کشمیر محمد مقبول احمد بٹ شہید  کے 36 ویں یوم شہادت پر کل (منگل کو )مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔

تفصیلات  کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنماو ں اور تنظیموں نے دی ہے۔

قابض حکام نے بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کےلئے سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ تمام اہم مقامات پربھارتی فوج ، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے جبکہ بھارتی مقبوضہ علاقے میں مسلسل لاک ڈاﺅن جاری ہے اور بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوں پرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ 

ادھر سرینگر سمیت وادی کشمیرمیں آج مسلسل 190ویں روز بھی فوجی محاصرے اور براڈ بینڈ اورموبائیل انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت پوری دنیا میں مقیم کشمیری بھرپور عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ آذاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

  پاکستان کے شہروں پنڈی اسلام آباد، لاہور، کراچی میں آذادی پسند کشمیر ی کل گیارہ فروری کو شہید قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کریں گے۔

سمندر پار کشمیری متحدہ عرب امارات ، سعودی عریبیہ، لندن، یورپ امریکہ، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں کل کے روز شہید کشمیر محمد مقبول احمد بٹ کا یوم شہادت پورے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں