Advertisements
احسان اللہ احسان کے بعد کیا کلبھوشن بھی پاکستان سے چلا گیا؟ 105

احسان اللہ احسان کے بعد کیا کلبھوشن بھی پاکستان سے چلا گیا؟

اسلام آباد: جے کے نیوز ٹاکس ۔

سانحہ پشاور  آرمی پبلک سکول کا مرکزی ملزم اور اے پی ایس کے معصوم طلباء کا قاتل احسان اللہ احسان کہاں ہے حکومت جواب دے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ خان نے سینٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ حکومت جواب دے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلباء کا قاتل احسان اللہ احسان کہاں ہے۔

سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے کے فرار ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور کے انڈین ایجنٹ کلبوشن یادیو کے ملک سے باہر چلے جانے کے بیان کو بھی سنجیدہ لینا ہو گا۔

   مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جواب دینا ہو گا کہ احسان اللہ احسان کہاں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کلبھوشن یادیو کو ٹی وی لا کر دکھائے کہ وہ پاکستان میں ہے بھی یا نہیں۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے وفاقی وزیر کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیا لیکن ہو سکتا ہے کہ کلبھوشن پاکستان سے چلا گیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہماری حکومت کے دوران کلبھوشن یادیو پر مسلسل ڈھنڈورا پیٹتی رہی لیکن اب مکمل خاموش ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب پتا چلا کہ اے پی ایس کے شہدا کے وارث ٹھیک کہتے تھے کہ یہ واقعہ خود کرایا گیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں