Advertisements
مقبوضہ کشمیر :  کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ۔ 123

مقبوضہ کشمیر :  کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ۔

سرینگر 11 فروری  جے کے نیوز ٹاکس ۔
مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے بھارت میں ہندو دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان باسط خان کے قتل کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات  کے مطابق کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ایک غیر سرکاری تنظیم کشمیر یوتھ پاور کے بینر تلے احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کو کڑی سزا اور مقتول کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ہندو فرقہ پرست غنڈوں نے گزشتہ ہفتے بھارت کے شہرجے پور میں 18 سالہ کشمیری نوجوان باسط خان کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔احتجاجی مظاہرین نے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

کشمیر یوتھ پاور کے رکن مدثر عزیز نے کہا کہ ہم واقعے کی مذمت کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے یہاں موجود ہیں۔مظاہرین نے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کرنے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کا انجام پہلے کی طرح نہیں ہونا چاہےے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو کوئی چیز واپس نہیں لا سکتی لیکن متاثرہ خاندان کو بروقت انصاف ملنے سے یقینی طور پر فرق پڑے گا۔

مظاہرین نے متعلقہ حلقوں سے اپیل کی کہ وہ اس کیس میں خصوصی دلچسپی لیں اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں