Advertisements
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد کو 11 سال قید کی سزا سنا دی ۔ 94

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد کو 11 سال قید کی سزا سنا دی ۔

لاہور جے کے نیوز ٹاکس ۔

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد کو منی لانڈرنگ پر 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سیعد کے حوالے سے 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ۔

اردو نیوز رپورٹ کے مطابق حافظ سیعد کو فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

پاکستان میں کالعدم جماعت  الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجوعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق  لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سیعد کو  2 مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنا دی ۔

خیال رہے محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب میں دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور ، گجرانوالہ اور ملتان میں 5 کالعدم دہشتگر دی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ان تنظیموں میں دعوۃ الارشاد  ٹرسٹ ، معاز بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ سیعد ، عبداؒرحمان مکی ، امیر حمزہ، یحی عزیز کو نامزد کیا گیا تھا ۔

خیال رہے ہفتے کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ ملتوی کر دیا تھا  درخواست میں ملزم کے وکیل نے استدعا کی تھی کے تمام زیرالتوا کیسز کے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جامع فیصلہ سنایا جائے  عدالت نے فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے درخواست پر دونوں فریقین کا موقف طلب کیا تھا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں