Advertisements
بریکنگ نیوز: ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے قبل ہی  وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کا اہم اعلان ۔ 83

بریکنگ نیوز: ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے قبل ہی  وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کا اہم اعلان ۔

اسلام آباد  جے کے نیوز ٹاکس ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کے طیب اردگان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے  دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے طیب اردگان کا دورہ پاکستان اہم سنگ میل ثابت ہو گا  دوطرفہ معائدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان نے اقتصادی امور کو اہم زمہ داری سونپ دی ۔ 

 وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت  ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدرالرزاق داوود ، وفاقی سیکرٹری صاحبان اور سنیر افسران نے شرکت کی  دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کے ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔

ترکی مسلہ جموں کشمیر پر واضح انداز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے جو لائق تحسین ہے ۔

دونوں ممالک کی قیادت کی مخلصانہ کوشش ہے کے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کیے جائیں ۔

وزیراعظم پاکستان نے سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کے وہ اعلی سطحی دورے کے دوران طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد اور پایہ تکمل تک پہنچانے کے لئے خصوصی توجہ دیں ۔

دو طرفہ تعلقات کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان نے وزیر برائے اقتصادی امور کو اہم زمہ داریاں سونپ دیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں