Advertisements
سید علی گیلانی کی کتاب پڑھنے کی ترغیب دینے پرنعیم اختر کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج۔ 87

سید علی گیلانی کی کتاب پڑھنے کی ترغیب دینے پرنعیم اختر کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج۔

سرینگر 12 فروری : جے کے نیوز ٹاکس ۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی کتاب "ولر کنارے” پڑھنے کی ترغیب دینے پرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما نعیم اختر کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔

تفصیلات  کے مطابق نعیم اختر کے خلاف درج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ انہوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے دوران نام نہاد وزیر تعلیم کے طور پر لوگوں کوسید علی گیلانی کی کتاب پڑھنے کی ترغیب دی تھی ۔

ان پر 7 فروری کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

ان پر بی جے پی رہنما اور بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کی مغربی بنگال میں انتخابی تقریر کو "ہندو راشٹراقائم کرنے کا مطالبہ” قرار دینے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں