Advertisements
ریاست جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کے خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام ہوں گے: راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ 96

ریاست جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کے خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام ہوں گے: راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ

میرپور: (ظفر مغل سے)جموں کشمیر پیپلز نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر ایک نا قابل تقسیم وحدت ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں متنازعہ تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خوداردیت بارے متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں ۔

پاکستان اور ہندوستان جو اس ریاست کے بارے میں خود اقوام متحدہ میں گئے اور انھوں نے بھی اقوام متحدہ میں ریاست کے متنازعہ ہونے اور حق خودارادیت یعنی استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیریوں کے حق اور قرار دادوں کو پا ک بھارت نے تسلیم کرنے کے باوجود اب دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ریاست کے علاقوں سے فوجوں کے انخلاء سے انکاری ہو کر لیت و لعل کی پالیسی پر گامزن ہیں جوکہ در حقیقت دونوں ممالک ـــ ,,ادھر ہم اور ادھر تم،، کی پالیسی اپنائے ہوئے تقسیم کشمیر کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے PNAکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کہا کہ بعض عناصر نے میری ذات پر کیچڑ اچھالنے اور بلاوجہ بدنام کرنے کیلئے پمفلٹ بازی اور سوشل میڈیا پر خلاف حقائق دشنام طرازی کی مہم شروع کر رکھی ہے لیکن ہم مادر وطن کی آزادی اور خودمختاری کی جدو جہد پر کوئی سمجھوتہ ہر گز نہیں کر سکتے کیونکہ قابض افواج سمیت قابض ممالک اور انکی تمام کاوشوں جوکہ کشمیر ی عوام کو محکموم اور غلام رکھنے کے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں ہم انکے خلاف آخری دم اور ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے اور اس مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاک بھارت کے نہ تو وظیفہ خور ہیں اور نہ ہی ایجنٹ بلکہ ہم ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی اور خودمختاری اور مادر وطن کے ایجنٹ ہیں اور ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم کیخلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے کیونکہ مادر وطن کا دفاع اور آزادی کا حصول ہمارا پیدائشی حق ہے اور کسی کو بھی ذاتی مفاد میں مادر وطن کا سودا ہر گز نہیں کرنے دینگے اور ریاست جموں وکشمیر کی وحدت اور سالمیت کے حق میں اپنی جدوجہدہر محاذ پر جاری رکھیں گئے۔

ذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہPNAکے پلیٹ فارم سے ریاست جموں کشمیر کی آزادی اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کیخلاف اپنی منظم جہدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور خلاف حقائق مخالفانہ مہم بھی ہمیں آزادی کی راہ سے ہر گز نہیں روک سکتی اور نہ ہی ہم غاصب قوتوں کی ایماء پر دشنام طرازی کی حالیہ مہم سے ہمارے حوصلے پست ہونگے کیونکہ کشمیری عوام ریاست کی تقسیم میں مصروف عمل طاقتوں اور انکے وظیفہ خوروں کو بھی بخوبی جانتے ہیں اور ہمارے ماضی اور جدوجہد سے بھی وہ بخوبی آگاہ ہیں جبکہ سازشی عناصر کی منفی کارروائیوں کا توڑ بھی کشمیری عوام کرنا بخوبی جانتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ریاست پر ناجائز قبضے کا خواب دیکھنے والے بلآخر ناکام و نامراد ہونگے ،انھوں نے کہا کہ ریاستی عوام اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ حق خودارادیت استعمال کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو کر آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہو کر پوری دنیا کیساتھ آزادی سے کشمیر کا پرچم بھی لہرا سکیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں