Advertisements
Corona Virus death toll rises to, 1,350 in China Victims exceed 60,000 81

چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1350 ہو گئی،متاثرہ افراد 60 ہزار سے تجاوز کر گئے

چین / بیجنگ: 

چین کے صوبہ ہوبے میں مزید 14 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئِ، چین میں کورونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی جس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین میں ایک ہی روز کورونا وائرس نے مزید 242 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا 

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی وجہ ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چین کی خبر ایجنسی کے مطابق ہوبے صوبہ میں کرونا وائرس سے صرف ایک دن میں 242 افراد ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبے میں 14840 مزید افراد میں اس وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جو کسی بڑی عالمی دہشتگردی سے ذیادہ خطرناک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بغیر وقت ضائع کئے اس مسئلے کے حل کے لئے دستیاب وسائل کو استعمال میں لانا ہو گا تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں