Advertisements
Hafiz Saeed Convicted of Terrorists, Important step towards fulfilling Pakistan's Promise: US Department of State  108

دہشتگرد حافظ سعید کو سزا، پاکستان کے وعدے پورے کرنے کی جانب اہم قدم: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: (جے کے نیوز ٹاکس)

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفر اقبال کو غیر قانونی فنڈنگ اور دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں  مجموعی طور پر گیارہ سال قید اور تیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے جو وعدے کئے ہیں حافظ سعید کو دہشتگردی کے جرم میں سزا ان وعدوں کی تکمیل کی جانب پاکستان کی طرف سے اہم قدم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا حافظ سعید اور ان کے ساتھی کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا پاکستان کی طرف سے اہم پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ حافظ سعید کو 17 جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا  جس کے بعد ان پر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ اور سی ٹی ڈی لاہور کی طرف سے دہشتگردی اور ٹیرر فنڈنگ  کے دو مختلف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید  کے خلاف  فیصلہ سنایا جس میں خصوصی عدالت نے حافظ سعیداور شریک مجرم ظفر کےاقبال کے خلاف  گیارہ سال قید اور تیس ہزار روپے جزمانے کا فیصلہ سنایا۔

لاہور میں دہشتگردی کی خصوصی  عدالت نے جماعت الدعوہ کی لاہور اور گوجرانوالہ میں خریدی گئی جائیدادوں کو ٹیرر فائننسنگ کے ذریعے خریدنے استعمال کرنے اور کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی، حافظ سعید اور ساتھی مجرم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں