Advertisements
تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ کو سرینگر میں قتل کردیا گیا 95

تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ کو سرینگر میں قتل کردیا گیا

ؓ

سرینگر 14 فروری (جے کے نیوز ٹاکس)  تحریک المجاہدین کے سابق امیر اعلیٰ عبد الغنی ڈار المعروف عبداللہ غازی کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ممتاز اہل حدیث عالم اور تحریک المجاہدین کے سابق سربراہ عبدالغنی ڈار کو میسومہ سرینگر کی مسجد میں قتل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ایک شخص کی لاش گاو کدل کے علاقے کی ایک مسجد میں پر اسرار حالت میں پائی گئی جس کی شناخت عبدالغنی ڈار کے نام سے ہوئی۔

عبدالغنی ڈار کا تعلق  ضلع بڈگام کے علاقے روسو بیروہ سے تھا۔ 78سالہ مبلغ اور عسکری کمانڈر کو آج میسومہ سرینگر کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد نے شہید کردیا ۔

تحریک المجاہدین نے اس واقعے کی مذمت کر تے ہوئے اسے بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں