Advertisements
مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ 55

مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

سرینگر:جے کے نیوز ٹاکس ۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے اضلا ع اسلام آباد اور پلوامہ سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات  کے مطابق پولیس نے عادل احمد ڈار ، عاقب فیاض اور اعجاز احمدصوفی سمیت تین نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقوں آر ونی اور گنڈ سہال میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیاجبکہ ایک نوجوان توفیق احمد بٹ کو ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے مونگ ہامہ سے حراست میں لیاگیا ہے ۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان مجاہد تنظیموں سے وابستہ تھے ۔پولیس نے چند روز قبل ضلع بڈگام کے علاقوں  گندی پورہ اورواری ہامہ سے بھی گھروں پر چھاپے مار کر پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں