Advertisements
کرپٹ نہیں ہوں اس لئے فوج ساتھ کھڑی ہے ۔ 75

کرپٹ نہیں ہوں اس لئے فوج ساتھ کھڑی ہے ۔

اسلام آباد : جے کے نیوز ٹاکس ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کے میں کرپٹ نہیں ہوں اسی لئے فوج ساتھ کھڑی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضلالرحمن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے فضل الرحمن کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ۔ مولانا کہتے ہیں کے وہ کسی کے کہنے پر حکومت گرانے آئے تھے یہ غداری ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کے 22 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچا ہوں  دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہے مجھ سے بہتر کوئی لڑنا نہیں جانتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کے اگر ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہو جاتا  ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے ریکوری کرنا اداروں کا کام ہے ۔

میرے ساتھ فوج اس لئے کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں ملٹری ایجنسیز کو سب معلوم ہوتا ہے کون کیا کر رہا ہے  اگر کوئی سیاستدان کرپشن کرتا ہے تو انہیں پتا چل جاتا ہے ۔

حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں میرے کرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے فوج ساتھ کھڑی ہے نہ ہی میں کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنانے آیا ہوں جو کرپشن کرتے ہیں ان کے فوج سے اختلاف ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں